سپریم کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 0

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی، تاہم اس دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی، جس کے لیے دستیاب بینچز تشکیل دیے جائیں گے تاکہ عدالتی امور متاثر نہ ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے مقدمات کے بڑھتے ہوئے بیک لاگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ رولز کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرمیوں کی تعطیلات میں کمی کی ہدایت جاری کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں