راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر ’’یلغار‘‘ کے عنوان سے ایک ولولہ انگیز نغمہ جاری کر دیا ہے۔ اس خصوصی نغمے کے ذریعے پاک افواج کی جرأت، قربانی اور فتح کی داستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے کے بول وطن سے محبت اور دفاع کے جذبے سے لبریز ہیں، جو سننے والوں کا لہو گرما دیتے ہیں۔ “یلغار ہے یلغار ہے، باطل کے لیے یلغار ہے، تیار ہیں تیار ہیں، دشمن کے لیے تیار ہیں” جیسے الفاظ نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں بلکہ قوم کے حوصلے کو بھی بلند کرتے ہیں۔
اس نغمے میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور آپریشن میں ان کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے، جبکہ پوری قوم کے اتحاد اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
’’یلغار‘‘ نغمہ نہ صرف ایک عسکری کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ قوم کے عزم اور اتحاد کا مظہر بھی ہے، جو ہر خطرے کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔