مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا: سابق بھارتی فوجی کے تہلکہ خیز انکشافات

مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا سابق بھارتی فوجی کے تہلکہ خیز انکشافات 0

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبینہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق سابق بھارتی فوجی نے دھماکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے نریندر مودی، امیت شاہ اور آر ایس ایس کو اس جعلی حملے کا اصل ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خود پہلگام میں تعینات رہا اور 18 سال تک فوجی خدمات انجام دے چکا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ہمیشہ سیکیورٹی کے تین حصار — آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف — موجود ہوتے ہیں، جن کی چیک پوسٹوں سے گزرنا بغیر مکمل تفتیش ناممکن ہوتا ہے۔

سابق فوجی کے مطابق، ایک ہفتہ قبل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اچانک دورے کے بعد تمام چیک پوسٹیں ہٹا دی گئیں، اور اس کے صرف ایک ہفتے بعد ہی پہلگام میں حملہ ہوا، جو محض “اتفاق” نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک طے شدہ اسکرپٹ کے تحت کیا گیا جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا۔

سابق اہلکار نے مزید کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کو جواز بنا کر انتخابی مقاصد کے لیے ایسے حملے کرواتی ہے، تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے اور انتہا پسندانہ بیانیہ تقویت پکڑے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے ان انکشافات کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات نے مودی حکومت کے اندرونی فالس فلیگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت خود اپنے ملک کو نقصان پہنچا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں