کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 6700 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے پر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونا بھی 5745 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی دیکھی گئی تھی، جو مسلسل کمی کا تسلسل ظاہر کرتی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی، جہاں فی اونس سونا 67 ڈالر کم ہو کر 3168 ڈالر پر آ گیا ہے۔