بجٹ 2025-26 کی تیاری، حکومت نے اہم اجلاس طلب کر لیے

بجٹ 2025-26 کی تیاری، حکومت نے اہم اجلاس طلب کر لیے 0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی کے حوالے سے پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا، جس میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 921 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ، مہنگائی کا ہدف، اور زراعت، صنعت و خدمات کے شعبوں کے اہداف مقرر کیے جائیں گے۔

سالانہ پلان کی منظوری اپیکس کمیٹی (اے پی سی سی) دے گی، جبکہ حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) دے گی، جس کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں