ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی

ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی 0

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سائبر سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر کی تمام کمپنیوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس اعلامیے میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر عالمی معیار کے سائبر سیکیورٹی طریقہ کار اپنائیں تاکہ اپنے ڈیٹا، نیٹ ورک اور کاروباری ساکھ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے حفاظتی اقدامات نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں کے آپریشن متاثر ہو سکتے ہیں، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور اداروں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں چند اہم اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں شامل ہیں:

سسٹمز تک رسائی پر سخت کنٹرول

نیٹ ورک میں موجود کمزوریوں کا فوری خاتمہ

سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی

ملازمین اور صارفین میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی بڑھانا

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی مالیاتی اور معلوماتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور تمام کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں