پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان 0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ نے ابتدا میں تیزی کا مظاہرہ کیا لیکن بعد ازاں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے دن کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کیا اور ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

تاہم، کچھ وقت بعد مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوگئی جس کے باعث انڈیکس میں بتدریج 83، 169 اور 312 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران شیئرز کی کل مالیت تقریباً 14 ارب روپے رہی اور کاروباری حجم 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت کے شیئرز تک پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں