شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل 0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، شاہ محمود قریشی کو آج صبح نمازِ فجر کے بعد سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ جیل میں موجود میڈیکل ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی، تاہم طبیعت بہتر نہ ہونے پر ریسکیو 1122 کے ذریعے انہیں فوری طور پر پی آئی سی منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل، رانا مدثر ایڈووکیٹ نے تصدیق کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کو مکمل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا ہے اور ان کے مختلف طبی ٹیسٹ جاری ہیں۔ وکیل کے مطابق جیل انتظامیہ نے فوری طور پر ان کے اہلِ خانہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات کے تحت اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہیں۔ ان کی صحت کے حوالے سے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں