صدر اردوان نے فرانسیسی صدر میکرون کی نفسیاتی چال ناکام بنا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صدر اردوان نے فرانسیسی صدر میکرون کی نفسیاتی چال ناکام بنا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 0

البانیا: یورپی سیاسی کمیونٹی (EPC) سمٹ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون کی ملاقات ایک دلچسپ منظر میں تبدیل ہو گئی، جب اردوان نے میکرون کی انگلی پکڑ کر ایک خاموش مگر واضح “پاور پلے” کا مظاہرہ کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ البانیا میں ہونے والی EPC سمٹ کے موقع پر پیش آیا، جہاں 47 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون ترک صدر اردوان سے ملاقات کے لیے ان کی نشست پر آتے ہیں، اور دوستانہ انداز میں ہاتھ تھپتھپاتے ہیں۔ پھر وہ دوسری طرف سے ہاتھ بڑھاتے ہیں، جس پر اردوان ان کی انگلی تھام لیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ترک صدر میکرون کی انگلی کو تقریباً 7 سیکنڈ تک تھامے رکھتے ہیں، جبکہ میکرون نرمی سے اپنی انگلی چھڑوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اردوان پُرسکون انداز میں گفتگو جاری رکھتے ہیں اور فرانسیسی صدر کو مکمل طور پر اپنی توجہ میں رکھتے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ میکرون نے اردوان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں نفسیاتی دباؤ میں لینے کی کوشش کی، تاہم اردوان نے ان کی انگلی پکڑ کر اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تجزیہ کار اس عمل کو اردوان کی سفارتی ذہانت اور طاقت کا غیر لفظی اظہار قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں