پاکستانی اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ امریکا میں کار ڈرائیو کرتے ہوئے انگریزی گانا سن رہی ہیں۔
میرا نے مذکورہ ویڈیو خود انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، تاہم اسے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر سخت ردعمل دیا اور مختلف حوالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
کئی صارفین نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اداکارہ کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں کیں۔ اس کے علاوہ انگریزی گانے کو سمجھنے سے متعلق بھی طنزیہ تبصرے کیے گئے۔
چند افراد نے ویڈیو میں اداکارہ کے انداز، میک اپ اور اندازِ گفتگو پر ناپسندیدگی ظاہر کی، جب کہ بعض نے ویڈیو کو “نامناسب” قرار دے کر شیئر کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا۔
اگرچہ میرا نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے، تاہم متعدد سوشل میڈیا پیجز پر یہ ویڈیو بدستور موجود ہے، جہاں صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب میرا اپنی انگریزی یا سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوں، ماضی میں بھی وہ ایسی صورتحال سے دوچار رہ چکی ہیں۔