ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی خبروں پر بی سی سی آئی کا دوٹوک ردعمل

ایشیا کپ 2025 کے بائیکاٹ کی خبروں پر بی سی سی آئی کا دوٹوک ردعمل 0

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کے ممکنہ بائیکاٹ کی خبروں کو بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دے دیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور اس وقت بی سی سی آئی کی ساری توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سیریز پر مرکوز ہے۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔ ترجمان نے زور دیا کہ میڈیا میں چلنے والی افواہیں محض قیاس آرائیاں ہیں جن پر فی الحال کوئی توجہ دینا مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے انکار کر سکتا ہے، جس کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔ ان افواہوں کے بعد شائقین کرکٹ میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ 2023 میں بھی بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے سری لنکا میں نیوٹرل وینیو پر میچز کروانے پر زور دیا تھا، جسے پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت قبول کر لیا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایشیا کپ 2024 کے میڈیا حقوق بھارتی ادارے “سونی پکچرز نیٹ ورکس” نے 170 ملین ڈالر میں خریدے تھے، اس لیے اگر بھارت ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرتا تو اس معاہدے پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں