تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، گلیشئر پگھلنے اور بارشیں وجہ قرار

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، گلیشئر پگھلنے اور بارشیں وجہ قرار 0

تربیلا: شمالی علاقہ جات میں گلیشئرز کے پگھلنے اور حالیہ بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈیم کا پانی لیول 1467.18 فٹ تک پہنچ چکا ہے، جو ڈیڈ لیول 1402 فٹ سے 65 فٹ بلند ہے۔ یاد رہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550 فٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈیم سے پانی کا اخراج 69 ہزار کیوسک ہے جبکہ بجلی پیدا کرنے والے 17 یونٹس فعال ہیں، جن سے 2 ہزار 918 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے۔

ڈیم حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی آمد میں اضافہ آنے والے دنوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ زرعی ضروریات بھی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں