ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کی تیاری، فہرست حکومت کو پیش کر دی گئی

ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کی تیاری، فہرست حکومت کو پیش کر دی گئی 0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ریاست مخالف مواد پھیلانے والے یوٹیوبرز کی فہرست حکومت کو پیش کر دی ہے۔ اس فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کئی افراد شامل ہیں جن پر ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے متنازع یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے اور حتمی فیصلے کے بعد مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ان یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی، سوشل میڈیا پر پابندیاں اور ممکنہ گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں