امتحانی مرکز پر چھاپہ، سپریٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

امتحانی مرکز پر چھاپہ، سپریٹنڈنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 0

راجن پور میں انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز پر ایک ہنگامی چھاپے کے دوران سپریٹنڈنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران امتحانی عمل میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ نے ایک امیدوار سے پرچہ حل کروانے کے عوض 19 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ چھاپے کے دوران برآمد شدہ رقم قبضے میں لے کر ثبوت کے طور پر محفوظ کر لی گئی۔

ملزم کے خلاف رشوت، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تعلیمی نظام کو شفاف بنانے اور امتحانی مراکز سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں