پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار میں بھی تبدیلی

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، اوقات کار میں بھی تبدیلی 0

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی 2025 سے شروع ہوں گی۔

شدید گرمی کی لہر کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے اوقات کے مطابق اسکول صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ طلباء کو شدید درجہ حرارت سے بچایا جا سکے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ گرمی کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

تعطیلات کے دوران طلباء کو تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ لرننگ لاسز کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیر تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی کے امکان کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ مشاورت جاری ہے۔ تاہم اب واضح طور پر اعلان کر دیا گیا ہے کہ چھٹیاں 28 مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔

وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ فی الحال صوبے بھر میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور کوئی ہنگامی بندش زیر غور نہیں۔ البتہ ہیٹ ویو کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں