خضدار: صدر اور وزیراعظم کی اسکول بس حملے کی مذمت، بھارتی سرپرست دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم

خضدار صدر اور وزیراعظم کی اسکول بس حملے کی مذمت، بھارتی سرپرست دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم 0

خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس انسانیت سوز واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے اس گھناؤنے جرم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی اس حملے کے پیچھے بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا اور ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس افسوسناک واقعے پر بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کی کارستانی ہے جو تعلیم اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومت اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں