بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 1 زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 1 زخمی 0

بنوں کے علاقے نیو سبزی منڈی میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے منظم حملہ کرتے ہوئے گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس افسوسناک واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے چوکی کے مرکزی دروازے کو دھماکے سے تباہ کیا اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے دوران قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ دہشتگردی کا بزدلانہ فعل ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں