جینیفر لوپیز کو بغیر اجازت تصاویر شیئر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا

جینیفر لوپیز کو بغیر اجازت تصاویر شیئر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا 0

معروف ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سوشل میڈیا پر بغیر اجازت تصاویر کا اشتراک بتایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی ’بیک گرڈ‘ نے جینیفر لوپیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

شکایت کنندگان کا موقف ہے کہ لوپیز نے گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران ان کی کھینچی گئی تصاویر کو انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ’GG Weekend Glamour‘ کے عنوان کے ساتھ بغیر اجازت شیئر کیا۔ یہ تصاویر ذاتی برانڈ کی تشہیر اور کاروباری شراکت داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کی گئیں، جو کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

قانونی دستاویزات کے مطابق، ہر خلاف ورزی پر 150,000 ڈالر تک ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جینیفر لوپیز پہلے بھی ایسی شکایات کا سامنا کر چکی ہیں جہاں بغیر اجازت تصاویر کے استعمال پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں