خضدار حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا اعلان

خضدار حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا اعلان 0

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 47 بچوں کی سوار بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چار بچے شہید ہوگئے، اور یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت اپنی جنگی شکست کو چھپانے کے لیے دہشت گردوں کو مالی امداد اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے سخت انتقام لیا جائے گا اور معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا قبیلہ نہیں ہوتا، یہ صرف خونخوار عناصر ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں