لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی نہر میں گر گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہر سے تینوں لاشیں نکال لی ہیں، تاہم ابھی تک شہدا کی شناخت نہیں ہو سکی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس فورس موقع پر پہنچ کر امدادی اور تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ واقعہ تکنیکی خرابی یا ڈرائیور کی غفلت کے باعث ہوا۔