پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ 0

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریدار طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جمعہ کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 925 روپے میں دستیاب ہے۔ چاندی کی قیمتیں بھی متاثر ہوئیں، اور فی تولہ چاندی 38 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 466 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے اضافے سے 2 ہزار 971 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,326 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جو مقامی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں