منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت برقرار، لاہور ہائیکورٹ میں شہزاد اکبر کی اپیل خارج

منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت برقرار، لاہور ہائیکورٹ میں شہزاد اکبر کی اپیل خارج 0

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف دائر اپیل کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔ عدالت نے کیس کو نمٹا دیا اور بریت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

شہزاد اکبر نے ٹرائل کورٹ کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری قرار دیا گیا تھا۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کے دوران اپیل کنندہ کے وکیل کی غیر حاضری پر درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چونکہ اپیل کنندہ کی جانب سے مقدمے کی پیروی نہیں کی گئی، اس لیے اسے نمٹا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2020 میں ایف آئی اے نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے تمام ملزمان کو ثبوتوں کی عدم موجودگی کی بنیاد پر بری کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں