اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا 0

ایڈیلیڈ: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اشعب نے اپنے حریف کو 08-11، 11-12 اور 09-11 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اشعب کی جیت پاکستان کے لیے ایک بار پھر اسکواش کے میدان میں عالمی سطح پر فخر کا لمحہ ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف اشعب کے کیریئر کا بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کی اسکواش تاریخ میں بھی ایک خوش آئند اضافہ ہے، جو ماضی میں جہانگیر خان اور جان شیر خان جیسے عالمی چیمپئنز کا گہوارہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار امریکی ڈالر تھی، جس میں دنیا بھر سے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں