لاہور: پنجاب حکومت نے مریدکے میں پیش آنے والے واقعے پر مؤثر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کے کیسز کی مضبوط پیروی کا اعلان کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے دو سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا ہے، جن میں رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید شامل ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسپیشل پراسیکیوٹرز مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔






