طورخم بارڈر کی بندش سے پاک افغان تجارت معطل، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

طورخم بارڈر کی بندش سے پاک افغان تجارت معطل، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان 0

خیبر: پاک افغان بارڈر طورخم پر جاری کشیدگی کے باعث پانچویں روز بھی سرحد بند ہے، جس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

بارڈر کی بندش کے باعث پاک افغان شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان مسئلے اور سرحدی تناؤ کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں اور سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری طبقے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں