امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے

امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے 0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات سے خوش نہیں تھے کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے، تاہم اب یہ معاملہ طے پا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے اور امریکا مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں چین سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ حماس غیر مسلح ہو، اور اس کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین سے متعلق ڈیل کرنا ہوگی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ گئے تھے، تاہم پاکستان کے وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ ان کی مداخلت سے لاکھوں زندگیاں بچ گئیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازع کے دوران سات طیارے گرائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں