پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر کے مختلف گروپس سے نئی حکومت سازی بارے مذاکرات کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر کے مختلف گروپس سے نئی حکومت سازی بارے مذاکرات کا فیصلہ 0

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف گروپس سے رابطے بڑھانے اور نئی حکومت سازی کے لیے اہم سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ آزاد کشمیر کے مختلف سیاسی گروپس کے ساتھ حکومت سازی کے مجوزہ فارمولے پر مشاورت کریں گے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) پہلے ہی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے مجوزہ پلان کی توثیق کر چکی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا انتخاب کرے گی۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مسلم لیگ (ن) سے آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت، آئندہ انتخابات اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں