نہیں جانتا اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، تحقیق کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ

نہیں جانتا اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، تحقیق کر رہے ہیں صدر ٹرمپ 0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں کہ اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں، اور ہماری کرائی گئی جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت مگر مناسب انداز میں کارروائی کی جائے گی، کیونکہ دستیاب شواہد کے مطابق حماس قیادت نے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنی انتظامیہ سے مشاورت کرنا ہوگی۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تنازع کے پائیدار حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں