پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پہلی بار ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا 0

دوحہ: قطر میں جاری ایشیا پیڈل کپ میں پاکستان پیڈل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی ہی شرکت میں مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان پیڈل ٹیم ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے، اور بیشتر کھلاڑی پہلی بار کسی بین الاقوامی ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے۔ قومی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے شاندار انداز میں مین راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر اگلا مرحلہ حاصل کیا۔ اس سے قبل ٹیم نے چین کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

تھائی لینڈ کے خلاف پہلے سیٹ میں پاکستان کے محمد سالار اور عبداللہ عدنان کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں محمد کامل اور اشیش کمار کی جوڑی نے 2-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔

پاکستان پیڈل ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر شائقینِ کھیل اور پیڈل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں