اب پی پی قیادت کو معافی مانگنی چاہیے:عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کےبیان پر شدید ردعمل

اب پی پی قیادت کو معافی مانگنی چاہیےعظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کےبیان پر شدید ردعمل 0

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ لاہور میں ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی ہی پارٹی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر کیا مؤقف اپناتی ہے یا پھر ہم جواب دیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پنجاب سے ہارے ہوئے چند افراد کو اپنی جماعت کا اقتدار میں آنا ہضم نہیں ہو رہا۔ یاد رہے کہ حسن مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ “بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی بلکہ بہتری کے لیے وقت دیتی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں