لاہور: فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ 191 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور 166 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شدت سب سے زیادہ رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 210 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کے دیگر شہروں میں ملتان کا اے کیو آئی 174، بہاولپور کا 173، گوجرانوالہ کا 159، کراچی کا 158 اور فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 133 رہا۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
0






