کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے: مریم اورنگزیب

کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے مریم اورنگزیب 0

مظفرگڑھ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ مظفرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی گھروں کو واپسی باعثِ خوشی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب زدگان کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے اور اسی مقصد کے لیے انہیں علی پور بھیجا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے بدترین سیلاب کے دوران متاثرین کی بھرپور مدد کی اور بڑے پیمانے پر ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے مشکل حالات میں مثالی کارکردگی دکھائی۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اس سے پہلے اتنا شفاف سروے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آج معیشت بہتر ہو رہی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں