شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے

شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے 0

لاہور: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف، جنہوں نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کر کے ملک کا نام روشن کیا، تاحال حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں کیش پرائز دینے کے متعدد وعدے کیے لیکن کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ ان کے مطابق انہوں نے کوہ پیمائی کے شوق اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے اپنی زمین اور گاڑی تک فروخت کر دی، لیکن اب وہ مقروض ہیں۔ شہروز کا کہنا تھا کہ 14 چوٹیاں سر کرنے میں تقریباً 4 کروڑ روپے کے اخراجات آئے اور حال ہی میں ان کی کمر کا خطرناک آپریشن ہوا ہے، جس کے بعد ان کی کمر میں راڈز لگی ہوئی ہیں اور انہیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔
شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ان کے میڈیکل اخراجات کی ذمہ داری نہیں لی، حالانکہ وہ وہی شخص ہیں جس نے پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر لہرایا۔ شہروز کاشف نے مزید کہا کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں کا یہی رویہ برقرار رہا تو وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بیرونِ ملک کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں