عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی 0

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 85 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ عالمی منڈی میں اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 463 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 151 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 5 ہزار 110 روپے پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سبب امریکی ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر مارکیٹس میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں