خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 25 دہشت گرد ہلاک – 5 جوان وطن پر قربان

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 25 دہشت گرد ہلاک – 5 جوان وطن پر قربان 0

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ کارروائیوں کے دوران 5 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق **سپین وام** میں پہلی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج مارے گئے۔
دوسری کارروائی **ضلع کرم کے علاقے غاکی** میں کی گئی، جہاں 10 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دونوں آپریشنز کے دوران انڈین اسپانسرڈ دہشت گرد گروہ **”خوارج”** کے نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا۔

کارروائیوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کے دفاع میں جان نثار کرنے والوں میں **حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس اور سپاہی محمد عادل** سمیت 5 جوان شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں **کلیئرنس آپریشن** جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
شہداء کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں