بولان: بھاگ میں تھانوں اور بینک پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو حملہ آور ہلاک

بولان: بھاگ میں تھانوں اور بینک پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو حملہ آور ہلاک 0

بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل بھاگ میں مسلح افراد نے پولیس تھانوں اور نیشنل بینک کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانے میں موجود اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بھرپور مزاحمت کے دوران ایس ایچ او بھاگ لطف کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ بہادری سے لڑتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ شہداء کی میتوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کے محرکات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں