لندن: **سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ** نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی **بھارت نوازی** کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی سے **گریز کرنے کی ہدایت** دی گئی تھی۔
برطانوی اخبار **ٹیلی گراف** کو دیے گئے انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران **بھارت کا اوور ریٹ 4 اوور کم تھا**، جرمانہ یقینی تھا، مگر انہیں فون کال پر کہا گیا کہ “کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، کیونکہ یہ بھارت ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں **ساروو گنگولی** نے اگلے میچ میں دوبارہ وہی حرکت کی، لیکن اس بار صرف **گنگولی کو سزا دینے** کا کہا گیا، پوری ٹیم کو نہیں۔
کرس براڈ کے مطابق، “آج کل کھیل میں **سیاست گھس چکی ہے**، فیصلے میرٹ پر نہیں بلکہ مالی اور سیاسی اثر و رسوخ پر ہوتے ہیں۔ سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اس نے **آئی سی سی پر عملی طور پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے**۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اب آئی سی سی کے آفیشلز کا حصہ نہیں، کیونکہ یہ عہدہ “**انتہائی سیاسی**” ہو چکا ہے۔






