محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا 0

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رضوان نے کچھ شرائط عائد کی ہیں، جن کے پورا ہونے کے بعد ہی وہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

محمد رضوان نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجوہات واضح کی جائیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے ان کے مطالبات منظور نہیں کیے اور اس وقت کسی امکان کا اظہار بھی نہیں کیا جا رہا۔

رپورٹس کے مطابق رضوان کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ بورڈ کے رویے سے ناخوش ہیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے تمام دیگر کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں