جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی20 میں شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی20 میں شکست دے دی 0

راولپنڈی: جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم مہمان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جب کہ لینڈا اور زورزی نے 33، 33 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک نے بھی کم بیک میچ میں 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور صائم ایوب نمایاں بولر رہے، دونوں نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر دباؤ میں نظر آئے۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے 37، صاحبزادہ فرحان نے 24 اور عثمان خان نے 12 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو جیت کے قریب نہ لا سکا۔ قومی ٹیم 20 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی، جبکہ جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں