کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج

کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ترجمان پاک فوج 0

ایبٹ آباد: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

ایبٹ آباد کی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی حالات اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ خوارج کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے تمام طبقات کو اپنے ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے متحد رہنا ہوگا۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا اصل استعارہ پاک فوج ہے جو ہر مشکل وقت میں قوم کی امید بن کر سامنے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی نئی نسل کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں تاکہ دشمن عناصر کی گمراہ کن مہمات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمیں پاک فوج کے کردار اور ملکی حالات کے بارے میں واضح فہم حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں پاک فوج نوجوانوں کو حوصلہ، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں