کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود کا دوٹوک جواب

کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود کا دوٹوک جواب 0

کراچی: معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو برا کہنا دراصل اپنے ہی ملک کو برا کہنا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کراچی منتقل ہونے کا سوچیں گی؟ جس پر انہوں نے حیرت بھرے انداز میں کہا، “استغفراللّٰہ!” — یہ ایک جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ صارفین نے اس بیان کو کراچی مخالف قرار دیتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کی۔

اسی معاملے پر جویریہ سعود نے اداکارہ عفت عمر کے ایک تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا، “کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے۔ جو کراچی کو گندا کہتے ہیں، وہ دراصل اپنے ہی وطن کو برا کہہ رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی اور شہر، سب ہماری دھرتی کا حصہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہونا چاہیے۔ جویریہ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو منفی انداز میں پیش کرنا مناسب نہیں، بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ اور رویے میں بہتری لائیں۔

دوسری جانب صبا قمر، جو اپنی اداکاری اور بولڈ انداز کے باعث شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام رکھتی ہیں، حال ہی میں ڈراموں “کیس نمبر 9” اور “پامال” کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ تاہم، ان کے اس بیان نے مداحوں میں تقسیم پیدا کردی ہے۔

کچھ صارفین نے صبا قمر کو کراچی مخالف سوچ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنی پسند اور رائے کا حق حاصل ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “میں کراچی میں پیدا ہوا، مگر ماننا پڑے گا کہ شہر کی حالت خراب ہے، ہمیں خود بہتری لانی ہوگی۔” جبکہ دوسرے نے کہا، “صبا کو اپنی پسند کا حق ہے، ممکن ہے وہ اپنے شہر سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں