بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا 0

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے صرف 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز مکمل کیے، جب کہ بھارتی اوپنر روہت شرما نے 151 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

بابر اعظم کی یہ شاندار کارکردگی پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کے ساتھ یادگار بن گئی، جہاں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

قومی کپتان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بابر اعظم کی مستقل مزاجی اور کلاس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں