شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات 0

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف آج جاتی امرا پہنچے اور مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پارٹی کے امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت بھی کی گئی، جبکہ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نواز شریف نے بھی شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی اور مختلف حکمت عملیوں پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مستقبل کے سیاسی اور اقتصادی اقدامات کے حوالے سے منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں