اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث اسلام آباد کے الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دل کی دو شریانیں بند پائیں۔ طبی ماہرین کی ٹیم نے فوری طور پر کارڈیو ایمرجنسی میں علاج کرتے ہوئے انہیں دو اسٹنٹ ڈالے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔






