نیب خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید 4 گرفتاریاں

نیب خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید 4 گرفتاریاں 0

پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کوہستان اور ایبٹ آباد میں کی گئی، جہاں سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 18 ملین روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ گرفتاریوں کے بعد اسکینڈل میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیمیں کرپشن میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں اور ریکوری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں