سدرہ نیازی کا دلکش انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا، مداحوں نے ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دے دیا

سدرہ نیازی کا دلکش انداز سوشل میڈیا پر چھا گیا، مداحوں نے ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دے دیا 0

لاہور: پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور منفرد اسٹائلنگ کے باعث سوشل میڈیا پر مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’سنول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی ’سسی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو مرکزی کردار سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ڈرامے کے ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہ قرار دیا ہے۔ کچھ صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ کہا، جبکہ دیگر نے انہیں شکل و صورت میں شردھا کپور اور یامی گوتم سے مشابہت رکھنے والی قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ “سدرہ نیازی کی سکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔”

مداحوں کا کہنا ہے کہ سدرہ نیازی کی اداکاری، شخصیت اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے، اور وہ مستقبل میں بطور مرکزی اداکارہ مزید ڈراموں میں جلوہ گر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں