27ویں آئینی ترمیم: اتحادی جماعتوں کی ترامیم مسترد، صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز منظور

27ویں آئینی ترمیم اتحادی جماعتوں کی ترامیم مسترد، صدر کو تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز منظور 0

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی، تاہم حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چاروں ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے مطالبات کے مطابق ترامیم پیش کیں، مگر کمیٹی نے انہیں منظور نہیں کیا۔

ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی تجویز دی، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق ترمیم پیش کی۔ دونوں تجاویز مسترد کر دی گئیں۔

اسی طرح مسلم لیگ (ق) نے ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم نافذ کرنے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق ترامیم پیش کیں، جو منظوری حاصل نہ کر سکیں۔

دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی نے صدرِ پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز منظور کر لی۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق یہ استثنیٰ نہ صرف موجودہ بلکہ ماضی کے مقدمات پر بھی لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں