اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم گزشتہ دو ہفتوں سے سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) میں اہم مقام رکھتے تھے اور سینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔






