وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان 0

بیلم (برازیل): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو “ٹی 30 وژن” کے معیار کا صوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ اعلان برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، جہاں انہوں نے ماحولیات کے تحفظ، کلائمیٹ ریزی لینس، اور پائیدار ترقی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے “ویسٹ ٹو ویلیو” اور “وژن ٹو گلوبل ایکشن” جیسے منصوبوں کے تحت ماحول دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ نظام، ستھرا اور گرین پنجاب پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے سموگ کے خاتمے، فضائی معیار میں بہتری، اور شہریوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مریم نواز شریف نے مزید بتایا کہ پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ جاری ہے جبکہ 10 جدید ڈیجیٹل ریل سسٹم متعارف کرانے پر بھی کام ہو رہا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں