27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا

27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا 0

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے پارٹی پالیسی کے خلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ پارٹی نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق، سینیٹر احمد خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی ترمیمی بل کی حمایت کی تھی، جس پر تنظیمی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس فیصلے کی سفارش پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت نے سینیٹر احمد خان کو فوری طور پر پارٹی سے خارج کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت دی ہے کہ وہ سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیں۔ اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو جمعیت علمائے اسلام پاکستان ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں